سندھ ہائیکورٹ کے کنسائمنٹس کی عارضی ریلیزکے احکامات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کپڑے،یارن،نیٹیڈفرنیش صوفہ کشن کے متعددکنسائمنٹس کی عارضی ریلیزکے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان میں شامل میسرزبلال برادرزانڈسٹریز،میسرزجاوہ اسپورٹ،میسرہائیلی ٹریڈرز، میسرز ریلائنس انڈسٹریزکی جانب سےکپڑے،یارن،نیٹیڈفرنیش صوفہ کشن کے متعددکنسائمنٹس درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس محکمہ کسٹمزکی جانب سے نئی ویلیوایشن رولنگ کے تحت عمل میں لائی گئی تاہم نئی ویلیوایشن رولنگ کے تحت کلیئرنس پر درآمدکنندگان کو زائد ڈیوٹی ٹیکسزکی ادائیگی کرناپڑرہی تھی جس پر مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے محکمہ کسٹمزکی زائد درآمدی ویلیوکے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی گئی جس میںکیس کی پیروی کےلئے ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءکی جانب سے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق دوران سماعت ایڈوکیٹ ریان ضیاءنے عدالت میںٹھوس دلائل پیش کئے جس پر عدالت نے مذکورہ کنسائمنٹس کی عارضی ریلیزکے لئے الگ الگ احکامات جاری کردیئے۔