Eham Khabar
ایسٹ اورویسٹ وراف سے پرسنل بیگیج کی آڑمیں انڈین ممنوعہ اشیاءکی کلیئرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکے افسران کی ملی بھگت سے ایسٹ ورویسٹ وارف سے بیگیج کی آڑمیں انڈین ممنوعہ اشیاءکی کلیئرنس کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایسٹ وویسٹ وارف پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب سے اسمگلروں کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے جس کے وجہ سے براستہ دبئی سے درآمدکی جانے والی ممنوعہ انڈین اشیاءکی کلیئرکی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ براستہ دبئی پرسنل بیگیج میں ممنوعہ انڈین کاسمیٹکس ،جیولری ،ٹوتھ پیسٹ سمیت دیگر اشیاء600روپے تا800روپے فی کلوگرام غیرقانونی طورپر کلیئرکی جارہی ہیں جبکہ پرسنل بیگیج میں بڑے پیمانے پر آٹوپارٹس کی اسمگلنگ بھی کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ایسٹ اورویسٹ وارف پرآنے والے پرسنل بیگیج کی جانچ پڑتال کی جائے تواس امرکی تصدیق ہوجائے گی کہ محکمہ کسٹمزکی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر انڈین ممنوعہ اشیاءکی کلیئرنس کی جارہی ہے ۔