اسٹیل اسکرپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹ کلیئرکرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے اسٹیل اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹ سیکنڈری کوالٹی کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک کردی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرزایم نظیرایم رحیم اینڈکمپنی کی جانب سے ایک کروڑ76لاکھ 39ہزارمالیت کے اسٹین لیس اسٹیل اسٹرپ سیکنڈری کوالٹی کے تین کنٹینردرآمدکئے جیسے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکروانے کی کوشش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کے کیسرزایم نظیرایم رحیم اینڈکمپنی نے کلیئرنگ ایجنٹ مسیرزفضل اینڈسنزکے ساتھ مل کرفائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں اسٹیل شیٹ کے بجائے آئرن اینڈاسٹیل اسکریپ ظاہرکرکے کلیئرکرنے کی کوشش کرتے ہوئے قومی خزانے کو50لاکھ11ہزارمالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے کنسائمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کی گئی تو کنسائمنٹ میں اسکرپ کے بجائے اسٹیل شیٹس برآمدہوئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مس ڈیکلریشن کے مرتکب درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف کنٹراونشن بناکرمتعلقہ اجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی۔