کوئٹہ کلکٹریٹ ،اربوں روپے مالیت کی منشیات سمیت دیگرممنوعہ اشیاءتلف
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اشیاءتلف کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میںشراب کی 554بوتلیں،تین ٹن سے زائد منشیات،1943ٹن چھالیہ،1350ٹن گٹکا،41ٹن اجینوموتو،22ٹن پلاسٹک شاپر،ممنوعہ ادویات ،کاسمیٹکس اوردیگرمتفرق اشیاءتلف کی گئیں۔ اس موقع پرچیف کلکٹربلوچستان گل رحمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ تلف کیے جانے والے درجنوں کنٹینرزپر مشتمل اشیاءکی مالیت چارارب سے زائدہے جس میں شراب ،منشیات،چھالیہ،انڈین گٹکا،اجینوموتو،سمیت دیگرمتفرق اشیاءشامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرناایک مشکل مرحلہ ہے لیکن ہمارے افسران اوراہلکاروں نے اپنی جان کی پرواکئے بغیرموثرحکمت عملی اپناتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے بے شمارکارروائیاںکی گئیں جس میں اربوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضط کی گئیں۔اس موقع پربرگیڈیئرعامرسجاد،کلکٹرکوئٹہ عرفان جاوید،ایڈیشنل کلکٹرریاض حسین،ایڈیشنل کلکٹرآفتاب شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عابد حسین،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ پولیس اسدناصر،انٹیلی جنس بیورونورالدین ناصر،لیفٹنٹ کرنل قاسم نواز،میجرعطا الرحمن ،ڈائریکٹرآئی ایس آئی سہیل درانی ،لیفٹنٹ کرنل ایف سی کوئٹہ خالد،آئی جی پولیس کوئٹہ شہزادہ فرحت،ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے ندیم پراچہ،جسٹس ریٹائرمحمدنادرخان،چیف کمیشنرآرٹی اوڈاکٹرلبنٰی ایوب،مجسٹریٹ اسدخان کاکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹراے این ایف محمدسلمان بھی موجودتھے۔