اضاخیل ڈرائی پورٹ میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس 28دسمبرسے شروع کردی جائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اضاخیل ڈرائی پورت سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس 28دسمبر2020سے باقائدہ آغا زکا اعلان کردیاہے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن پشاورنے اس سلسلے میں ایک پبلک نوٹس جاری کردیاہے۔نوٹس کے مطابق تمام درآمدوبرآمدکنندگان ،کلیئرنگ ایجنٹس،ٹریڈباڈیزاورسرکاری اداروںکوآگاہ کردیاگیاہے کہ ہر قسم کے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس 28دسمبر2020سے پشاورڈرائی پورٹ سے کسٹمزڈرائی پورٹ اضاخیل ،پرپائی ڈسٹرکٹ نوشیراہ پر منتقل کیاجارہاہے۔کلکٹریٹ کے مطابق جو ٹریڈرزاضاخیل ڈرائی پورٹ سے اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرواناچاہتے ہیںتوجی ڈی ٹرانسشپمنٹ کوPAKIکے ساتھ فائل کریں جبکہ نئے ڈرائی پورٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس 28دسمبر2020سے شروع ہوجائے گی۔کلکٹریٹ کا کہناہے کہ 28دسمبر2020سے پشاورڈرائی پورٹ پر کوئی بھی ٹی پی فائل نہیں ہوسکے گی وہ ٹی پی کنسائمنٹس جو ریلوے سے پشاور ڈرائی پورٹ کے لئے بک کئے گئے ہیں ان کی کلیئرنس پشاور ڈرائی پورٹ پر ہی ہوگی تاہم پشاور ڈرائی پورٹ پر ریلوے کے ٹی پی کنسائمنٹس ایک بارکلیئرنس ہوجائیں تواس کے بعد مزید کلیئرنس نہیں ہوگی۔