اپریزمنٹ ویسٹ نے بانڈڈویئرہاﺅ س سے کپڑے کی چوری پر مقدمہ درج کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس سے 29کروڑروپے کے کپڑے کی چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزہیکوٹیکس کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس کے مالک عمیریوسف،حاجی یوسف اورمحمدعارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو اطلاع ملی کہ میسرزہیکوٹیکس کسٹمزبانڈڈویئرہاﺅس میں بھاری مقدارمیں انڈین کپڑاموجودہے جیسے غیرقانونی طور کلیئرکیاگیاہے جس پر محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے مذکورہ بانڈڈویئرہاﺅس میں موجوددرآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزبھوٹاانٹرنیشنل ،کی جانب سے درآمدکئے جانےوالے انڈین کپڑے بانڈڈویئرہاﺅس میںرکھاگیاہے تاہم اسی دوران محکمہ کسٹمزکی جانب سے جانچ پڑتال کرنے پرا س امرکا بھی انکشاف ہواکہ میسرزروشن اسٹار،میسرزایس ایس انٹرپرائزز،میسرزمون اسٹارانٹرنیشنل،میسرزپکھراج ٹریڈرزکی جانب سے درآمدکرکے میسرزہیکوٹیکس بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھاجانے والا29کروڑ96لاکھ 51ہزارروپے مالیت کا171421 کلوگرام ویلویٹ سوٹینگ فیبرک، شیفون فیرک ایکس بانڈکی جی ڈی فائل کئے بغیرغیرقانونی طورپر کلیئرکرکے 19کروڑ47لاکھ65ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ہیںجس پر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پندرہ روزقبل میسرزہیکوٹیکس بانڈڈویئرہاﺅس اور، میسرزمون اسٹارانٹرنیشنل ،میسرزروشن اسٹار ٹریڈرز ،میسرزپکھراج ٹریڈرزکے خلاف36کروڑمالیت کے کپڑے کی غیرقانونی کلیئرنس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھااورکسٹمزانٹیلی جنس نے ایک کنٹینربھی رنگے ہاتھوں پکڑاتھا۔ یہاںیہ بات قابل ذکرہے کہ یاتوکسٹمزانٹیلی جنس نے پندرہ دن قبل بانڈڈویئرہاﺅس کی مکمل جانچ پڑتال نہیں کی تھی یاپھرمحکمہ کسٹمزنے اپنی قابلیت دیکھانے کے لئے ان ہی آئٹمزپردوبارہ ایف آئی آردرج کی ہے