پی آئی سی ٹی کی بدانتظامی کے باعث ٹریڈرزکوشدیدمشکلات کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کی بدانتظامی کے باعث ٹریڈرزکو شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی سی ٹی پرآنے والے کنسائمنٹس کی محکمہ کسٹمزکی جانب سے کلیئرنس دیدی جاتی لیکن ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے کنسائمنٹس کی ڈیلیوری دینے میں تاخیرکے لئے مختلف حربوں کا استعمال کیاجارہاہے،ٹرمینل انتظامیہ کی جانب سے درآمدکنندگان کو لفٹرنہ ہونے کا بہنابناکرکنسائمنٹس کی ڈیلیوری نہیں دی جارہی جس کے باعث درآمدکنندگان کو ڈیمرج وڈیٹنشن کی مدمیں اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے پی آئی سی ٹی کو چھ ہزارکنٹینررکھنے کے لئے پی ایم ایس میں جگہ فراہم کردی گئی ہے اورٹرمینل آنے والے بحری جہازوں سے فوری طورپر ہزاروں کنٹینرپی ایم ایس منتقل کررہی ہے اورٹرمینل کی اندورنی نقل حرکت بھی باآسانی کی جارہی ہے لیکن درآمدکنندگان کو کنسائمنٹس کی ڈیلیوری دینے میں تاخیری حربوں کا استعمال کررہے ہیں۔