اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، برآمدی کنسائمنٹ سے منشیات برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے متحدہ عرب امارات برآمدکئے جانے والے ٹیکسٹائل مصنوعات کے کنسائمنٹ سے ہیروئن اورآئس برآمدکرکے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزعائشہ امپکیس کے خلاف مقدمہ درج کرکے چارملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر تعینات اینٹی ڈپٹی ڈائریکٹرایوب کوخفیہ اطلاع ملی کہ متحدہ عرب امارات برآمدکئے جانے والے ٹیکسٹائل کے کنسائمنٹ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس ڈپٹی ڈائریکٹرایوب نے ٹرمینل پر موجوداے این ایف کی ٹیم کو برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایا ت جاری کیں تاہم اے این ایف کی ٹیم نے دبئی کی پورٹ جبل علی جانے والے ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے کنٹینرنمبرGLDU0870085کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ موجود اسٹنڈ پائپ میں 10کلوگرامیتھمفاٹامین(آئس)اور10.5کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمدہوئی۔