کسٹمز نےEPZمیں امپورٹ کنسائمنٹس کیلئے ویبوک کلیئرنس لازمی قرار دیدیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے ایکسپورٹس کے لئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کنسائمنٹس بھیجنے کے لئے ویبوک کے ذریعہ جی ڈی فائل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز ایکسپورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق سرمایہ کار اور انویسٹر ٹیرف ایریا سے ای پی زیڈ میں کنسائمنٹس کو بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کررہا تھے۔ ان مشکلات کو مدنظرر کھتے ہوئے ویبوک کو 4 فروری 2022ءسے نافذ کیا گیا تھا تاکہ ٹیرف ایریا سے ای پی زیڈ میں درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہوسکے۔ کلکٹریٹ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ یکم مارچ 2022ءسے تمام کنسائمنٹس ٹیرف ایریا سے ای پی زیڈ کی کلیئرنس کے لئے ویبوک دستیاب ہے۔ کلکٹریٹ کا کہنا ہے کہ 8 مارچ 2022 کے بعد کوئی بھی کنسائمنٹ یا فارم ای GD ون کسٹمز کے ذریعہ کلیئر نہیں ہوگی۔ کلکٹریٹ نے اسٹیک ہولڈرز کو مزید ہدایت کی ہے کہ نئے سسٹم کے لئے انتظامات کرلیں۔ اس سسٹم میں تمام نئی جی ڈیز جوکہ 8 مارچ سے فائل کی جائیں گی۔ اس سے پہلے کی جی ڈیز ون کسٹمز سے کلیئر کی جائیں گی۔