Eham Khabar

ایل ای ڈی بلب پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تجویز دی ہے کہ ایل ای ڈی بلب / لائٹس کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ یہ اسیاءبجلی کی بچت کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مراسلہ میں ایف بی آر کو تجویز دی ہے کہ فنانس ایکٹ 2021 کے ذریعہ ایل ای ڈی بلبل پر دستیاب سیلز ٹیکس استثنیٰ کو ختم کردیا گیا تھا۔ او آئی سی سی آئی کا کنا ہے کہ مقامی طور پر ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی لائٹس اور بلب کی سپلائی پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ بحال کیا جائے± چیمبر کے مطابق ایس ایچ کوڈ 3539, 5010, 8539, 5020, 9405.1030 اور 9405.4020 کے تحت ہونے والے ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی بلب کو بجلی بچانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سیلز ٹیکس عائد کرنے سے ان ایل ای ڈی بلب اور لائٹس کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button