کمرشل امپورٹرز کی انڈر انوائسنگ کی وجہ سے مقامی صنعت تباہی کے دہانے پر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمرشل امپورٹرز بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ اور مس ڈیکلریشن میں ملوث ہیں۔ اس بڑی انڈر انوائسنگ اور مس ڈیکلریشن کی وجہ سے مقامی صنعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل نے یہ معلومات ایک مراسلہ کے ذریعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ارسال کردی ہیں۔ پی بی سی کا کہنا ہے کہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے انڈر انوائسنگ مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے درآمدی اشیاءکو مقامی مارکیٹ میں ڈمپ کیا جارہا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ کسٹمز سے کلیئر ہونے والے کنسائمنٹس کی ویلیوایشن کو عام کیا جائے۔ ویلیوایشن عام نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس چوری کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ پی بی سی نے مطالبہ کیاہے کہ کسٹم سے کلیئر ہونے والی اشیاءکی ویلیوایشن کو عام کیا جائے۔ اس کے علاوہ پی بی سی کا کہنا ہے کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت آنے والی اشیاءپر الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کو عائد کیا جائے، خاص طور پر چائنا اور دوسرے ٹریڈنگ پارٹنرز کے ساتھ۔ پی بی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف ٹی اے اور پی ٹی اے کے لئے ای ڈی آئی کو لازمی قرار دیا جائے۔