اپیلٹ ٹربیونل ،اسپارک پلگ کے کنسائمنٹ پر بنائے گئے کیس میں کسٹمزحکام کوناکامی کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل کراچی کی بنچ IIIنے دائرکی گئی اپیل کا فیصلہ درآمدکنندہ کے حق میں دیتے ہوئے اسپارک پلگ کے کنسائمنٹ کو ریلیزکرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ کلکٹریٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ کنسائمنٹ پر عائد ڈیمرج وڈیٹنشن ختم کرنے کے لئے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرے۔تفصیلات کے مطابق میسرز مکاتی کارپوریشن کی جانب سے ندیم اینڈ کمپنی کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ عبید اللہ مرزا کے ذریعے دائر کی گئی میسرزندیم اینڈکمپنی کسٹمز کی سب سے پرانی قانونی مقدمات کے پیروی کرنے والی فرم ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کلکٹر آف کسٹمز (اپیلز) کراچی کی طرف سے جاری کردہ آرڈر ان اپیل کو منسوخ کر دیااورمختلف اوقات میں دیئے گئے پانچ آرڈرزکو کالعدم قراردیا۔تفصیلات کے مطابق میسرزمکاتی کارپوریشن کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے این جی کے(NGK) برانڈکے 25200کلوگرام اسپارک پلگ کاکنسائمنٹ درآمد کیا گیا۔تاہم درآمدی دستاویزات موصول ہونے پر درآمد کنندہ کی جانب سے گڈز ڈیکلریشن نمبرKAPW-HC-10136فائل کی گئی جس میں درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی درآمدی قیمت 0.20ڈالر فی عددظاہر کی اس وقت تک اسپارک پلگ کی کوئی ویلیوایشن رولنگ جاری نہیں جبکہ اپریزنگ آفیسرنے کنسائمنٹ کی درآمدقیمت ویلوایشن رولنگ 1422کے مطابق 0.78ڈالر فی عددکے تناسب سے لگائی۔درآمدکنندہ کے مطابق کنسائمنٹ میں اوریجنل ایکیوپمنٹ منیوفیکچررنہیں ہے لہٰذالگائی جانے درآمدی قیمت پر نظرثانی کے لئے درآمدکنندہ نے پرنسپل اپریزر،اسسٹنٹ وڈپٹی کلکٹرکے سامنے اسدعاکی اورکہاکہ کسٹمزافسران کی جانب سے لگائی جانے والی درآمدی قیمت حقیقت کے منافی ہے لیکن مذکورہ افسران نے درآمدکنندہ کی اپیل کو ردکرتے ہوئے کنسائمنٹ کوکسٹمزآفیسرکی جانب سے مقررکی گئی ویلیوکے مطابق کلیئرکرنے کی ہدایت کی جبکہ اس وقت اسپارپلگ کی کوئی ویلیوایشن رولنگ نہیں تھی اور کنسائمنٹس درآمدی ڈیٹاکے تحت کلیئرکئے جاتے تھے۔ جس پر درآمدکنندہ نے اسسمنٹ آرڈرکے خلاف کسٹمزایڈجیوڈکیشن میں اپیل فائل کی جس کو ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے مستردکردیادرآمدکنندہ نے اپیل مستردہونے پر اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل کی گئی ایڈوکیٹ عبیداللہ مرزانے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے گذارش کی کہ جاپانی این جی کے اسپارک پلگ کی درآمدقیمت کلیئرنس سسٹم میںموجودنہیں ہے لہٰذااسپارک پلگ کی درآمدی قیمت آن لائن لی گئی جس کے تحت اپریزنگ آفیسرنے آن لائن ملنے والی درآمدی قیمت پر 30فیصدلوڈنگ چارجزلگاتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 0.78ڈالر فی عددکے مطابق کرتے ہوئے کلیئرنس کی اجازت دی۔ذرائع کے مطابق اس کیس میں اٹلس ہنڈاکی جانب سے درآمدکئے جانے والے اسپارک پلگ کا حوالہ دیالیکن اٹلس ہنڈابھی اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرچکے ہیں۔کسٹمزاپیلٹ ٹربیونل نے انٹرنیٹ سے لیجانے والی درآمدی قیمت کو غیرتصدیق شدہ قراردیتے ہوئے اسے مستردکردیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں انٹرنیٹ سے لی گئی درآمدی قیمت کو کسٹمزایکٹ سے متصادم قراردیا۔عدالت نے کسٹمزحکام کو درآمدکنندہ کو ڈیلے ڈیٹینشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔