کسٹم کا جدید کلیئرنس کیلئے مزید اسکینرز نصب کرنے کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز میں ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیز رفتار کلیئرنس کے لئے کسٹمز حکام مزید اسکینرز نصب کریں گے۔یہ بات چیف کلکٹر ایم سی سی اپریزمنٹ (سائوتھ) واجد علی نے کیا۔ایف پی سی سی آئی کے دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ کلکٹر ویسٹ طاہر قریشی اور کلکٹر ایسٹ فیاض رسول بھی موجود تھے۔ایف پی سی سی آئی کے سب سے بڑے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے چیف کلکٹر واجد علی نے وعدہ کیا کہ کسٹم سے متعلق تاجر برادری کے تمام مسائل، تحفظات اور شکایات کو دور کرنے کے لیے فیڈریشن ہائوس میں آن لائن کمپلین میکانزم کو لانچ کیاجائے گا۔یہ میکانز م نہ صرف محکمہ کسٹم اور کاروباری برادری کے درمیان رابطے کو فروغ دے گا؛ بلکہ شکایات کے حل کے عمل کو بھی تیز کرے گا۔ چیف کلکٹر واجد علی نے سیشن کو بتایا کہ ان پٹآئوٹ پٹ کو ایفیشنٹ آرگنائزیشن نے سابقہ فاٹا اور پاٹا ریجن کے لیے کوٹے کا تعین کر لیا ہے لہذا اس کا غلط استعمال ختم ہو جائے گا۔انہوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ تاجروں کی سہولت کے لیے ریفنڈز کی واپسی پر تیزی سے کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل سنگل ونڈو NSW میں 12 ہندسوں پر مشتمل HS کوڈز پر کام کیا جا رہا ہے ۔ چیف کلکٹر واجد علی نے مزید کہا کہ وہ کلاسیفیکشن کمیٹی میں اپنے نمائندے کو شامل کرنے کی تجویز باضابطہ طور پر دیں اور بتایا کہ آلٹرنیٹیوڈیسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کی بھی تشکیل نو کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید کنٹینر اسکینرز مستقل بنیادوں پر شامل کیے جا تے رہیںگے اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ ڈیجیٹلائزیشن کے بہترین طریقوں کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ تاجروں کی سہولت کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف کلکٹر واجد علی نے تا جر برادری کی بہتری کے لیے ایف پی سی سی آئی کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے ، پہلے سے جاری کردہ بل آف لیڈنگ اور لیٹر آف کریڈٹ کےلئےSRO598 کے تحت چھوٹ کے موثر نفاذ اور 90 دن کی ایڈوانس رولنگ کی سفارشات کا بھی خیر مقدم کیا۔