پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعہ امپورٹ‘ ایکسپورٹ کرنے کیلئے شناخت کی تصدیق کیلئے قوانین جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان سنگل ونڈو میں ٹریڈڑز کی شناخت کی تصدیق کے لئے قوانین جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 605(I)2022 جاری کئے ہیں۔ ایف بی آر نے ان قوانین پر عملدرآمد سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں۔ ان قوانین کے تحت تمام ٹریڈرز جوکہ کراس بارڈر امپورٹ یا ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، ان کو PSW کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ایک آن لائن ویری فکیشن کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ PSW کی سبسکرپشن ایک آن لائن سسٹم کے ذریعہ ہوگی۔ اس سلسلے کے تحت درخواست گزار ایک تصدیقی عمل سے گزر کر اور مطلوبہ فیس جمع کروانے کے بعد ایک یوزر آئی ڈی حاصل کریں گے جوکہ اس کے ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس تصدیقی عمل کے لئے ایک جانیئے تمہارا کسٹمر کا پروٹوکول مرتب کیا جائے گا جوکہ ایف بی آڑ‘ ایس ای سی پی‘ نادرا اور کمرشل بینکوں سے منسلک ہوگا۔ یوزر آئیڈینٹی فکیشن کی میعاد دو سال کے لئے ہوگی۔ ٹریڈر کو ہر دو سال بعد اس کو ریونیو کروانا ہوگا جبکہ ریونیول کے لئے ایک ماہ پہلے درخواست دینا ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق PSW سسٹم کے ذریعہ کراس بارڈر ٹریڈ کی اجازت صرف ان کو ہوگی جن کو یہ آئی ڈی اور پاس ورڈ جاری کئے جائیں گے۔