وفاقی حکومت نے 600سے زائد اشیاء کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے600سے زائد لگژری اشیاءکی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیاہے ۔واضح رہے کہ 19مئی 2022کو وفاقی حکومت کی جانب سے لگژری ااشیاءکی درآمدپر پابندی عائدکی گئی تھی جس کے لئے ایس آراو598کا اجراءکی گیاتھا تاہم بعدازاں وفاقی حکومت نے 30جو تک درآمدکئے جانے والے لگژری اشیاءپر100فیصدتک جرمانہ کی ادائیگی پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی اجازت دی گئی تھی ۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدکئے جانے والے گوشت اورمچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں سوفیصداضافہ کردیاگیاہے ،درآمدکئے جانے والے آٹے اوردلیئے پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10فیصدسے بڑھاکر35فیصدکیاگیاہے،درآمدی ڈرائی فروٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصدسے بڑھا کر74فیصدکی گئی ہے،درآمدی انگور،مالٹا، چاکلیٹ اورکوکوپاﺅڈکی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی 10فیصدسے بڑھاکر49فیصدکی گئی ہے جبکہ جیم جیلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصدسے بڑھاکر49فیصدکی گئی ہے،درآمدی باتھ روم فیٹنگزپر ریگولیٹری ڈیوٹی کو30فیصدسے بڑھاکر49فیصدکردیاگیاہے،جیولری باکس،کراکری کی درآمدپر ریگولیٹری ڈیوٹی 49فیصدکردی گئی ہے،درآمدی گاڑیوں پرڈیوٹی 70فیصدسے بڑھاکر100فیصدکردی گئی ہے