Eham Khabar
ایڈیشنل کلکٹراورپرنسپل اپریزر بے ضابطگیوں پر معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ایڈیشنل کلکٹرمحمدشعیب قاضی اورپرنسپل اپریزرطارق عزیزکوبے ضابطگیوں پر چار ماہ کے لئے معطل کردیاگیاہے۔فیڈرل بورڈآف ریونیوکی جانب سے دوالگ الگ نوٹیفکیشنزجاری کئے گئے ہیں جس میں ایڈیشنل کلکٹرمحمدشعیب قاضی اورپرنسپل اپریزرطارق عزیزکو بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر چار ماہ کے لئے معطل کیاگیاہے، ایڈیشنل کلکٹرمحمدشعیب قاضی اپریزمنٹ ویسٹ اورپرنسپل اپریزرپورٹ قاسم پر اپنی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔