Breaking NewsEham Khabar
کسٹمزآفیسرکی معطلی کی سزامیں اضافہ
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے کسٹمزآفیسرکی معطلی کی سزامیںچارماہ کا اضافہ کردیاگیاہے۔ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کسٹمزکلکٹریٹ میں تعینات پرنسپل اپریزرراجہ وسیم احمد کو نظم وضبط خالف ورزی اورڈیوٹی کے اوقات میں غیرضروری ملوث ہونے کے الزام میں 28اکتوبر2022کو 26فروری2023تک چارماہ کے لئے سروس سے معطل کیاگیاتھا اس دوران مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقاتی ٹیم نے چارماہ میں تفتیش مکمل نہیں کی جس کے باعث پرنسپل اپریزرراجہ وسیم احمد پراب تک جرم ثابت نہیں ہواہے جس کے باعث فیڈرل بورڈآف ریونیونے پرنسپل اپریزرراجہ وسیم احمدکی معطلی کی سزابرقراررکھتے ہوئے اس میں 27فروری2023سے مزید چارماہ کا اضافہ کردیاگیاہے تاکہ مذکورہ کسٹمزآفیسرپر لگائے گئے الزمات کی تحقیقات شفافیت کے ساتھ ہوسکے۔