کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے خلاف علاقہ مکینوں کا عدالت میں جانے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے خلاف علاقہ مکینوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔علاقہ مکینوںنے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کاآفیس رہائشی علاقے میں قائم ہے اورکسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کئے جانے والے اسمگلنگ کاسامان اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں آفیس کے باہرکھڑی کی جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہونے سے علاقہ مکینوں کو روزانہ پریشانی اٹھانا پڑرہی ہے جبکہ ان کی جانب سے پکڑے جانے والے ڈیزل اورآئل کے ٹینکربھی باہرکھڑے کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوارواقعہ بھی رونماہونے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوںنے اعلیٰ حکام سے درخواست بھی کی ہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کا آفس رہائشی علاقے سے کسی دوسری جگہ منتقل کیاجائے تاکہ علاقہ مکینوںکو اس پریشانی سے نجات مل سکے اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے