پی ایس آئی سرٹیفکیٹس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو نے تمام ٹریڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ قبل از وقت شپمنٹ انسپکشن کے سرٹیفکیٹ اب کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ڈبلیو کا کہنا ہے کہ 22 مئی 2023ءسے پی ایس آئی سرٹیفکیٹس کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں دستیاب ہوں گے۔ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت کیڑے مار ادویات کی درآمدی شپمنٹ انسپکشن پی ایس آئی سے مشروط ہے اور اس کے لئے مخصوص کمپنیاں پری شپمنٹ سرٹیفکیٹس فراہم کرتی ہیں جبکہ ان کمپنیوں کو پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ منتخب کرتی ہیں۔ پی ایس ڈبلیو کا کہنا ہے کہ پی ایس آئی کمپنیوں اور ڈی پی پی کے تعاون سے اب سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے طریقے کو مینول سے کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا گیا تھا جوکہ کامیابی سے چل رہا ہے۔ اس کامیاب پائلٹ پروگرام کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹس اب 22 مئی سے مستقل طور پر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوں گے۔