بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے اور مراعات کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے بجٹ کے ذریعے کئی اشیاءپر کسٹمز ڈیوٹی کے خاتمے اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق قرآن کی پرنٹنگ کے لئے درآمد ہونے والے کاغذ پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ فارما سیکٹر کے لئے ایک مزید API کو ڈیوٹی فری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تین ادویات API کو ڈیوٹی فری کا درجہ حاصل تھا۔ سولر پینل کی تیاتی کے لئے مشینری اور سامان کی درآمد کو کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ آئی ٹی اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ اشیاءکی درآمد کو ڈیوٹی فری کیا گیا ہے۔ صنعتی شعبے میں 10 ٹیرف لائنز میں موجود انڈسٹریل ان پٹس پر کسٹمز ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔ ڈائپرز، سینیٹری نیپکن اور چپکنے والے ٹیکس کی تیاری کے لئے خام مال کی درآمد کو ڈیوٹی فری کردیا گیا ہے۔ کیپیسٹر کی تیاری کے لئے خام مال اور ان پٹس کے لئے کسٹمز ڈیوٹی میں مراعات دی گئی ہیں۔ کمرشل گاڑیوں CKD پر کسٹمز ڈیوٹی 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔