کسٹمزانٹیلی جنس گوادر،کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ ،گٹکااورسگریٹ ضبط
گوادر (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، گوادر نے گزشتہ دو ہفتوں میں چھالیہ اور سگریٹ کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔جس کے نتیجہ میں ڈائریکٹوریٹ گوادرنے تین ہفتوں کے دوران 13کروڑ50لاکھ مالیت کی متعددممنوعہ اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی نقل و حرکت میں پیٹرن کی تبدیلی بھی دیکھی گئی ہے جس کے تحت نسبتاً چھوٹی گاڑیاں جیسے لینڈ روور پک اپ، سوزوکی پک اپ کے ذریعہ چھالیہ اور سگریٹ کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔مزیدبراں مقامی طور پر تیار کردہ سامان جیسے سیمنٹ کی آڑ میں پان کی اسمگلنگ کرنے کے لئے کچھ نئے طریقے بھی دیکھے گئے ہیں۔ ایک کیس میں، کنٹینرز کے اندر ایک اسٹیل پارٹیشن وال کا پتہ چلا جو چھالیہ اور انڈین گٹکا چھپانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے گذشتہ دوہفتوں کے دوران ایک لینڈ روور پک اپ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تواس سے36لاکھ مالیت کی چھالیہ کے180تھیلے برآمدہوئے، جبکہ ایک ہینو ٹرک کو روکا گیا جس میں ایک کروڑ46لاکھ مالیت کی چھالیہ کے 332 تھیلے نکلے،علاوہ ازیںڈائریکٹوریٹ کسٹمزانتیلی جنس گوادرنے ایک اورکارروائی میں150 تھیلے چھالیہ کے پکڑے جن کی مالیت 36لاکھ بتائی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سگریٹ بھی ضبط کیے جس میں پائن برانڈ کے سگریٹ کے 28 کارٹن پکڑے گئے جن میں 280,000 سگریٹ تھیں۔ ممنوعہ سگریٹ کی قیمت 84لاکھ روپے ہے ، ایک اطلاع کی بنیاد پر15اگست کوایک ٹرالرکو روک کر اس پر لدے 40 فٹ کنٹینر تلاشی لی گئی تواس سے چھالیہ کے 520 تھیلے برآمدہوئے جن کی مالیت2کروڑسے زائد ہے۔جبکہ 21اگست کو کی جانے والی کارروائی میںکسٹمزانٹیلی جنس کے عملے نے ایک ٹریلر کو روکا جس میں 2×20 کنٹینرز رکھے ہوئے تھے۔ استفسار پر ڈرائیور نے غیر متعلقہ جی ڈی پیش کیا۔ جبکہ جانچ کی گئی تو اگلی دو قطاروں میں جوتوں کے کچھ کارٹن ملے جبکہ کنٹینرز سے چھالیہ اور مختلف قسم کا انڈین گٹکا برآمد ہوا۔ جانچ پڑتال کے دوران، یہ معلوم ہوا کہ کنٹینر کے بیچ میں ایک سٹیل کی دیوار کی باڑ لگائی گئی ہے تاکہ چھالیہ اور گٹکا چھپا سکیںکنٹینرمیں سٹیل کی دیواریں ختم کیاگیاتو دونوں کنٹینرز میں مزید چھالیہ برآمدہوئیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کنٹینروں سے چھالیہ کے کل 1,705 تھیلے برآمدہوئے جبکہ انڈین گٹکے کے 98تھیلے نکلے جن کی مجموعی مالیت 5کروڑ14لاکھ روپے بتائی گئی ہے