کوئٹہ کسٹمز اسمگلروں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن آپریشن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمزنے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری کررکھتے ہوئے بھاری مقدارمیںمختلف قسم کا کپڑا، چھالیہ، ٹائرز اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کی ہیں جن کی مالیت 10کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی حالیہ اینٹی اسمگلنگ کمپین اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ عرفان الرحمن خان کی واضح ہدایات کے بعدایڈشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ عمر شفیق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر عبدالامعید کانجو ڈپٹی کلکٹر اسد علیم اور اسسٹنٹ کلکٹر محمد سلیم کی ترتیب دی گئی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس جس میں لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج فرید رند، رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج محمد رفیق، زیارت کراس چیک پوسٹ کے انچارج مسعود جمالی اور دیگر انسپکٹرز اور سپاہی پر مشتمل ٹیموں نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدام اٹھاکراسمگلروں بڑی کارروائیاںمیں مضر صحت اشیاءاور خوردنی اشیاءکی غیر قانونی نقل وعمل کو روکاگیا۔ذرائع کے مطابق لکپاس کے مقام پر کسٹم حکام نے ٹرک سے پیراشوٹ کپڑا، لیڈیز کپڑا، اور دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل لئے، اسی طرح زیارت کراس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک ہینو مزدا سے 125 عدد ٹائرز برآمدکئے، رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک چھ ویلر ٹرک سے 4000 کلو گرام چھالیہ جو کہ لکڑی کے بنے ہوئے پیٹھیوں جس میں سڑا ہوا دھنیا بظاہر لدا ہوا تھا اس ک آڑ میں اسمگلنگ کی کوشش کوناکام بنایا۔ ذرائع نے بتایاکہ موجودہ افسران کی کاوشوں کی بدولت کوئٹہ کسٹمز نے کئی کامیاب کاروائیاں کیں۔ واضح رہے انتہائی مشکل حالات میں اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہے