کسٹمز انٹیلی جنس گوادر کی کامیاب کاروائی، چھ کروڑسے زائدمالیت کا اسمگلنگ شدہ سامان بر آمد
گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوادرنے کامیاب آپریشن کے دوران چھ کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ٹائرز ،سگریٹ اورانڈین گٹکاضبط کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد کی ہدایت پرڈائر یکٹرکسٹمزانٹیلی جنس گوادر جمشید علی تالپور اور ایڈیشنل ڈائر یکٹر معین افضل کی سر براہی میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ایس ایس پی منظور احمد بولیدی کے تعاون سے ایک گودام پر کامیاب آپریشن کیاگیاجہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیر ملکی ساختہ ٹائر ، کپڑا ، چھالیہ سگریٹ اور انڈین گٹکا ضبط کر لیا گیا۔ مذکورہ ضبط شد ہ غیر ملکی سامان کو کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر لاکرضبط شد ہ مال کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس میں 600 نائر ، دو ٹن کپڑا ، تین ٹن چھالیہ، 92ہزارغیرملکی سگریٹ ، چھالیہ اور ،نڈین گٹکا بر آمد ہوا جن کی مالیت 6کروڑ 66لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ غیر ملکی سامان کومذکورہ مقام پر خفیہ طور پر رکھا گیا تھا تا کہ اسمگل شدہ سامان کو ملک کے دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جا سکے۔