حاجی آصف سکی نے فیڈریشن کے نائب صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ہونے والے انتخابات میں آصف سکی نے نائب صدرکے عہدے پرکامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوبی جی اوربزنس مین پینل پروگریسیونے مشترکہ طورپر فیڈریشن کے انتخاب میںحصہ لیا،نائب صدرحاجی آصف سکی نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معاشی بہتری اورملک کو موجودہ مشکل حالات سے نکالنے کے لئے اپنامثبت کرداراداکریں گے۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے جمہوری کلچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تجارتی ادارے کے انتخابات طویل عرصے سے آزادانہ اور منصفانہ ہو رہے ہیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے اور ان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نجی شعبے کی آواز کے طور پر ایف پی سی سی آئی کے امیج اور کردار کو بڑھانے اور حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کریں گے۔