Breaking NewsEham Khabar

جعلی برآمدکنندگان کے خلاف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کا کریک ڈاﺅن آپریشن ،کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس، کراچی کا جعلی ایکسپورٹنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جو ڈیوٹی اور لاکھوں روپے کی ٹیکس چھوٹ حاصل کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس علی رضا ہنجرا نے برآمدکنندگان کے طور پر رجسٹرڈ آٹھ اداروں کی طرف سے ایس آراو 492کی ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے غلط استعمال کی اطلاع دی۔ اس سکیم کے تحت برآمد کنندگان کو تیار مال کی تیاری اور برآمد کے لیے اور ڈیوٹی و ٹیکس ادائیگی کے بغیر ان پٹ سامان درآمد کرنے کی اجازت ہے۔اعداد وشمار کی جانچ پڑتال سے پتہ چلتا ہے کہ مجموعی طور پر یہ آٹھ یونٹس میں شامل میسرز اے اے اے ایسوسی ایٹس، میسرز اوکوبا انٹرنیشنل، میسرز ایم اے ایس انٹرنیشنل، میسرز کے ایف انٹرپرائزز، میسرز زین انڈسٹریز، میسرز جاوا انڈسٹری، میسرز کانٹی نینٹل اورمیسرز ایس ایم انٹرپرائززنے33کروڑ روپے کا ان پٹ سامان درآمد کیا اورایس آراو492کی سہولت کا ناجائزفائدہ اٹھاکرپر15کروڑ60 لاکھ روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ حاصل کی اوردرآمدکئے جانے کنسائمنٹس کو برآمدی یونٹس میں استعمال کرنے کے بجائے مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ جعلی برآمدکنندگان نے غیرقانونی طورپر ایس آراور492کا غلط استعمال کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔کسٹمزانٹیلی جنس زرائع کا کہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی تشکیل کردہ ٹیموں نے مذکورہ یونٹس کا معینہ کی توانکشاف ہواکہ ان یونٹس نے جوپتہ دستاویزات میں درج کیاہے وہ یونٹس وہاں پر موجودہی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجودمیسرزاے اے اے ایسوسی ایٹ نے سال 2022میں16کروڑ66لاکھ مالیت کے مصنوعی چمڑے کے 11کنسائمنٹس ،میسرزکونٹی نینٹل ٹریڈرزنے سال 2023میں تین کروڑ91لاکھ مالیت کے مصنوعی چمڑے کے 3کنسائمنٹس ،میسرزجاواانڈسٹریز/شیخ انٹرپرائزز/ زین برادرزنے سال 2021میںایک کروڑ 96لاکھ مالیت کے پولیسٹرلائنگ میٹریل کے تین کنسائمنٹس ،میسرزکے ایف انٹرپرائززنے سال 2023میں تین کروڑتین لاکھ مالیت کے مصنوعی چمڑے اورووون کے تین کنسائمنٹس ، میسرزماس انٹرنیشنل نے سال 2022میں 38لاکھ مالیت کا اسٹین ربن کا ایک کنسائمنٹس درآمد، میسرزاوکابہ انٹرنیشنل نے سال 2021میں 99لاکھ مالیت کے پولیسٹرکے دوکنسائمن´ٹس ،میسرزایس ایم انٹرپرائززنے سال 2023میں چارکروڑ17لاکھ مالیت کے مصنوعی چمڑے کے دوکنسائمنٹس اور میسرززین انڈسٹریزنے سال 2020-21میں دوکروڑ17لاکھ مالیت کے پولیسٹرکے دوکنسائمنٹس درآمدکئے، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس انجینئرحبیب احمدکی ہدایت پر حکومت پاکستان کی برآمدی سہولت کاری اسکیم کی خلاف ورزی کرنے والے بے ایمان برآمد کنندگان میں شامل سید اکرام الحق،فوادالرحمن خان، ثاقب سعید،محمدفہدقریشی ، محمداصغر، کامران، فرقان، سلمان زبیر کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل میں بھی کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے چار دیگر برآمد کنندگان کی جانب سے اس اسکیم کے غلط استعمال کا پتہ لگایا اور ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی۔ڈائریکٹر جنرل علی رضا ہنجرا نے کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button