Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ گھڑیاں ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے تائی روشن ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ گھڑیاں قبضے میں لے لیںجن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس انجینئر حبیب احمد کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر کو اطلاع ملی کہ اسمگل کی جانے والی غیر ملکی گھڑیوں کی بھاری مقدار تائی روشن ٹریڈ سینٹر، شہید ملت روڈ، کراچی میںایک گودام میں ذخیرہ کی گئی ہے۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر واصف ملک نے سپرنٹنڈنٹ خیام مرزا کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی، جو مذکورہ احاطے میں پہنچی، جہاں پرسید احسن کاظمی، نبیل جاوید اور سید مرتضیٰ محمد نامی تین افراد موجود تھے۔ذرائع کے مطابق گواہوں کی موجودگی میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد، عملہ سپرنٹنڈنٹ محمد عابد خان کی نگرانی میں گودام میں داخل ہوا اور اس جگہ پر مختلف برانڈز کی غیر ملکی کلائی گھڑیاں رکھی ہوئی پائی گئیں۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ دکاندارمذکورہ برآمدہونے والی گھڑیوں سے متعلق قانونی درآمدکے دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد غیرملکی اسمگل شدہ گھڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ تحویل میں لی جانے والی گھڑیوںمیں مختلف برانڈز یعنی رولیکس، راڈو، ہبلوٹ، ٹیگھور، کارٹئیر اومیگا کی مجموعی طورپر 2703عدد گھڑیاں ضبط کی گئیں۔ذرائع کے مطابق کافی مدت گزر جانے کے باوجود کوئی شخص اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر نہیں ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران سید احسن کاظمی، نبیل جاوید اور سید مرتضیٰ محمد نامی افراد نے انکشاف کیا کہ سامان کا مالک وجاہت محمد ہے جوکافی عرصے سے اسمگلنگ کا کاروبارکررہاہے ،اسمگلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button