کراچی ایئرپورٹس سے ملائیشیا اسمگل کی جانے والی ہیروئن پکڑی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرامائی انداز میں محکمہ کسٹمز نے اب تک کی سب سے بڑی ہیروئن کی مقدارپکڑلی ہے پکڑی جانے والی اعلیٰ معیارکی دوکلوگرام جیسے ایک مسافر کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں بڑی چالاکی سے چھپایا گیا تھامسافرکو اس وقت روک لیا گیا جب یہ پیکس باٹک ایئر کی پرواز نمبراوڈی 136 کے ذریعے ملائیشیا کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر کئے جانے والے آپریشن کی نگرانی کلکٹرعدیم خان نے کی جنہوں نے ایڈیشنل کلکٹر محمد فیصل خان اور ان کی ٹیم میں شامل حماد احمداوردیگرافسران واہلکار وں کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ بین الااقوامی پروازوں کے ذریعے جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کی جائے ، نگرانی کے دوران ملائیشیاجانے والے ایک مسافرکوروک کراس کے سامان کی تلاشی لی توانکشاف ہواکہ اس نے اپنے سوٹ کیس میںخفیہ خانے بنائے ہوئے تھے جس سے دوکلوگرام ہیروئن برآمدہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے ،محکمہ کسٹمزنے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میںملوث وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کیاجاسکے۔