ٹرک ڈرائیوروں کا درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان چوری کرنے کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے درآمدی کنسائمنٹس اورپورٹ قاسم سے بیرون ملک جانے والے برآمدی کنسائمنٹس سے سامان چوری کئے جانے والی نشاندہی ہوئی ہے جس میں گاڑیوں کے ڈرائیوردرآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کرتے ہیں جبکہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کا ماسٹرمائنڈشہریارخان نیازی ہے جس نے مختلف گاڑیوں کے مالکان کو ملایاکردرآمدی کنسائمنٹس سے چوری کی وارداتیں کرتاہے۔۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے اسکریپ سمیت دیگرکنسائمنٹس سے دوسے تین ٹن سامان کی چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پورٹ قاسم سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں لائے جاتے ہیں ان کنسائمنٹس کو پہلے بھینس کالونی میں قائم ناصراحمد کے گودام پرلایاجاتاہے اورگودام پر موجودناصراحمدجوکہ کسٹمزکی جانب سے لگائے جانے والی سیل کھولنے کا ماسٹرہے فوری طورپر سیل کھول کراس سے دوسے تین ٹن سامان نکال کیاجاتاہے اوروزن پوراکرنے کے لئے انہوں نے اپنی گاڑیوں میں دوڈیزل کی ٹنکیاں بنائی ہوئی ہیں جس میں ایک ٹنکی میں ڈیزل ہوتاہے جبکہ دوسری ٹنکی خالی ہوتی ہے اس میں بھاری پتھرڈال کرکانٹے پر اس کا وزن پوراکردیتے ہیں اورناصراحمد کنٹینرکی سیل بڑی مہارت سے لگادیاہے۔ پورٹ قاسم سے کلیئرنس کے بعد جن گاڑیوں میں چوری کی جاتی ہے اس میں بٹ ،شہریار خان نیازی کی چارگاڑیاں ،اکرام کی دوگاڑیاں ،ریاض ،شفیق کی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں ،ذرائع نے بتایاکہ شہریارخان نیازی پہلے ایک ٹرانسپورٹرکے پاس بروکرکا کام کرتاہے لیکن بعدازاں اس نے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوریاں کرکے اپنی چارگاڑیاں بنالی ہیں۔ذرائع کا مزیدکہناہے کہ درآمدی کنسائمنٹس کے ساتھ ساتھ پورٹ سے بیرون ملک جانے والے چاول کی بوریاں نکال کی جاتی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ نومبر2023میں چوری کے الزام میں ایک مقدمہ بھی درج ہوچکاہے ۔
جن گاڑیوں سے سامان کی چوری کی جاتی ہے ان گاڑیوں کے نمبر اورمالکان کے نام
Owner Name | Vehicle Number |
Shafiq | TKS-281 |
Sharyar Khan Niazi | E-4092 |
Sharyar Khan Niazir | TAU-603 |
Sharyar Khan Niazi | TKS-451 |
Sharyar Khan Niazi | LCA-134 |
Ikram | PT-0515 |
Ikram | J4-0209 |
But | J4-1624 |
Riaz | E-5376 |