Breaking NewsCrimeEham Khabar

درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے چوری روک نہ کسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ سے کلیئرہونے والے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری میں ملوث مافیا غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق بھینس کالونی رزاق آبادمین روڈپر قائم گودام پر گذشتہ دنوں کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کی گئی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مافیا روزانہ کی بنیادپر درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے لاکھوں روپے مالیت کا سویابین ، چاول، تانبہ اوراسکریپ چوری کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت ہورہاہےلیکن اعلیٰ حکام اورقانون نافذکرنے والے ادارے آنکھوں بندکئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھینس کالونی رزاق آبادمین روڈپر قائم گودام ایک با اثرشخصیت کا ہے جس پرپولیس کی جانب سے مقدمات درج کئے ہوئے ہیں اورعدالت میں متعددکیس چل رہے ہیں لیکن اس نے اپنے کام کو نہیں روکااوردرآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کاسلسلہ جاری ہے ۔بھینس کالونی کا یہ بااثرروزانہ اپنے گودام پردرآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس لاکھوں روپے کا چوری کرواتاہے ۔واضح رہے کہ ٹرک کے مالکان جن کاتذکرہ گذشتہ شائع ہونے والے خبروں میں کیاجاچکاہے کہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری میں کون کون سی گاڑیوں کے مالکان ملوث ہیں لیکن اب تک ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button