Breaking NewsCrimeEham Khabar

درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری میں مزید تیزی آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ سے کلیئرہونے والے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری اب بھی کی جارہی ہے سرگرم مافیاروزانہ کی بنیادپر چوری کررہاہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ سے کلیئرہونے والے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کو بھینس کالونی رزاق آبادمین روڈپر قائم گودام پر لایاجاتاہے اوروہاںپر ناصرنامی شخص جو کنٹینرکی سیل کھولنے کا ماہرجاناجاتاہے چوری کی غرض سے لائے گئے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینروں کی سیل کھول کرسامان چوری کیاجاتاہے اوربعدازاں کنٹینروں کی سیل کو اسی طرح بندکردیاجاتاہے تاکہ کوئی پکڑنہ سکے ۔درآمدی وبرآمدی سامان کی چوری میں ملوث افرادکا سرغنہ کے بارنے میںمعلومات حاصل کرلی گئی ہیں جو آنے والی خبرمیں شائع کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button