Breaking NewsCrimeEham Khabar

ریٹائرکسٹمزآفیسرکنسائمنٹ کی کلیئرنس پر ڈیوٹی و ٹیکس چوری کرنے لگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریٹائرکسٹمزآفیسرکلیئرنگ ایجنٹس کا کرداراداکرتے ہوئے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق میسرزلائٹ ٹریڈکی جانب سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر(کے جی ٹی ایل) درآمدکئے جانے والے متفرق اشیاءمیں شامل سوئچ ،ساکٹ،الیکٹرک سب میٹرز،بیٹری ہائیڈرومیٹر، سرکٹ بریکر، ایل ای ڈی انرجی سیونگ لیمپ پاور،باڈی اسپرے،مردانہ وبچکانہ موزے ، پرنٹ شدہ کارڈ بورڈ پیکنگ میٹریل سمیت دیگردرآمدکی گئی جیسے ریٹائرکسٹمزآفیسرنے سیلف کلیئرنس کے طریقے کارکے تحت گڈزڈیکلریشن نمبرایچ سی11842 فائل کی اورجی ڈی فائل کرتے ہوئے کنسائمنٹ میں درآمدکی جانے والے اشیاءکوغلط بیانی کرتے ہوئے کم ظاہرکیا،کنٹینرکی جانچ پڑتال کے دوران کنٹینر کے اندر کوئی کمرشل انوائس نہیں ملی، ذرائع نے بتایاکہ درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر 30لاکھ سے زائدکی ڈیوٹی ٹیکسزکی چوری کی کوشش کی جاری تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button