Anti-SmugglingCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹرعدیم خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ بنکاک سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جاری ہے جس پر کلکٹرنے ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل خان کو منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے احکامات جاری کئے تاہم ایڈیشنل کلکٹر محمدفیصل خان نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات افسران وعملے کو بنکاک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ،ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملے کی سخت نگرانی پر تھائی لینڈسے کراچی آنے والے محمدزبیرنامی مسافرکو شک کی بنیادپر روک کراس کے سامان کی اسکینگ کی گئی توسامان میں مشکوک اشیاءکی موجودگی ظاہرہوئی جس پر اس کے سامان اوراس کی جماع تلاشی کے دوران اس کے پاس سے دوسوگرام اعلیٰ معیارکی چرس، مختلف قسم کی ادویات کی992 بوتلیں،42کلوپان،کاسمیٹکس،دوعددشراب کی بوتلیں،12عددبیئرکے ڈبے برآمدہوئے،ذرائع نے بتایاکہ مسافر کو مزید پوچھ گچھ اورتفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مدد کرنے والوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button