Breaking NewsEham Khabar

ان لینڈریونیوآفیسرزنے ایف بی آرکا تبدیلی کاپلان مستردکردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ان لینڈریونیوسروس آفیسرزایسوسی ایشن (آئی آرایس اواے)نے فیڈرل بورڈآف ریونیوکا تبدیلی کرنے کا پروگرام پر شدیداعتراض کااظہارکیاہے۔ان لینڈآفیسرزایسوسی ایشن 1300سے زائد افسران کی نمائندگی کرتی ہے اورسالانہ 9ہزارارب روپے سے زائد کی وصولیوں کی ذمہ دارہے ،ایف بی آرکے تبدیلی پلان پر خدشات کا اظہارکیاہے۔آفیسرایسوسی ایشن کا کہناہے کہ تبدیلی پلان ایف بی آرکی جانب سے اندورنی طورپر تیارنہیں کیاگیابلکہ ایسے بیرونی طورپر تیارکرکے نافذکیاجارہاہے ،اوران لینڈریونیوآفیسرزکو اس کی تشکیل میں کوئی کردارنہیں دیاگیا۔ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ اس منصوبے پران لینڈریونیوآفیسرزایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین ایف بی آرسے باربارملاقات کی درخواست کی گئی ہے جیسے نظراندازکیاگیا،ان لینڈریونیوآفیسرایسوسی ایشن کا مزیدکہناہے کہ ان لینڈریونیوآفیسرزکے ساتھ دیگرسروس گروپ کے مقابلے میں امتیازی سلوک کیاجارہاہے، اس جانبداری رویہ سے ان لینڈآفیسرزکی ترقی کے مواقعوں کومحدودکیاجارہاہے۔ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ اس منصوبہ میں اہم ضرورت جیسے مناسب تنخواہ سمیت دیگرسہولیات جبکہ جونیئرافسران کے لئے وسائل کو نظراندازکیاگیاہے جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے خدشات ظاہرکئے گئے ہیں کہ ادارے میں پرائیوٹ آڈیٹرکی تعیناتی اورڈیٹاکی ہنڈلنگ میں شفافیت کی کمی ہے،اورمجموعی طورپر منصوبہ کے تحت ایف بی آرکی ساک کو منفی طورپر پیش کیاگیاہے جس سے افسران کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ایسوسی ایشن نے بہترمشاورت ،منصفانہ سلوک اورمناسب وسائل کامطالبہ کیاہے اورخبردارکیاہے کہ ان کے بغیریہ منصوبہ موثرتبدیلی فراہم کرنے میں ناکام رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button