Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

نوواٹیکس لمیٹڈ، تین کروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے میسرزنوواٹیکس پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے چوری کئے جانے والے تین کروڑسے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی ریکوری کے لئے اقدامات کا آغازکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ میسرز نوواٹیکس لمیٹڈ درآمدی “فلٹر ہارڈ ہب ڈسک” کی درجہ بندی کے غلط بیانی میں ملوث ہے۔کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے معلومات کی بنیادپر محکمہ کسٹمزکی جانب سے کلیئرکئے جانے والے فلٹرہارڈہب ڈسک کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کو روک کراورمعلومات کی سچائی جانچنے کےلئے کنسائمنٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال کے احکاما ت جاری کئے گئے اور ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے سرویئر ایگزامینیشن کی موجودگی میں کنسائنمنٹ کی جانچ کی توکنسائمنٹ میں فلٹر ہارڈ ہب ڈسک پایاگیا۔دستایزات کے مطابق گڈزڈیکلریشن یی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی کہ درآمد کنندہ نے پاکستان کسٹمزٹیرف کوڈ8277-9000ظاہرکیاجس کے تحت کنسائمنٹ کو صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی اور2فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی کے تناسب سے کلیئر کرکے تین کروڑ48لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ مذکورہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس پاکستان کسٹمزٹیرف8421-9000کے تحت 20فیصدکسٹمزڈیوٹی اور6فیصداضافی کسٹمزڈیوٹی کے تناسب سے عمل میں آتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button