Breaking NewsEham Khabar

عدالت کے حکم پر فیصل آبادآئل ریفائنری نے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جانے والی رقم جمع کروادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے فیصل آباد آئل ریفائنری کو چوری کئے جانے والے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے فیصل آبادآئل ریفائنری کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ پردورکروڑسے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کا الزام عائد کیاتھا جس پر فیصل آباد آئل ریفائنری کی جانب سے اپنے وکیل انیل ضیاءکے توسط سے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے کسٹمز اپیلٹ بینچ نے متعلقہ فریقین کو سننے کے بعدڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی پر کنسائمنٹ ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،فیصل آبادآئل ریفائنری کی جانب سے دوکروڑ33لاکھ کی رقم متعلقہ کلکٹریٹ میں اورجرمانے کی 20فیصدرقم ناضرکے پاس جمع کروادی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button