Breaking NewsEham Khabar

سندھ ہائی کورٹ نے میسرز الفا سائنٹفک اسٹورکا کنسائمنٹ ریلیز کرنے کا حکم دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے میسرز الفا سائنٹفک اسٹور کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر حکم جاری کیا کہ درآمد کنندہ سے پے آرڈرز وصول کرکے کسٹمز کلکٹریٹ اس کے کنسائمنٹ کو ریلیز کردے۔ درخواست گزار کی جانب سے انیل ضیاءایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پٹیشنرز کا کنسائمنٹ ڈیوٹی اور ٹیکس تنازعہ کی وجہ سے ایم سی سی اپریزمنٹ (ایس اے پی ٹی) نے روک رکھا ہے۔ اس تنازعہ کی وجہ سے درآمد کنندہ کا کنسائمنٹ پورٹ پر ہے جس کی وجہ سے اسٹوریج چارجز درآمد کنندہ کو ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ انیل ضیاءنے عدالت سے استدعا کی کہ اس کنسائمنٹس کی ریلیز کے لئے حکم جاری کیا جائے جبکہ درآمد کنندہ اس کی ڈیوٹی اور ٹیکسز کے مساوی رقم عدالت کے ناظر کو جمع کروانے کےلئے تیار ہے۔ اس پر عدالت نے فیصلہ دیا کہ تنازعہ کی رقم پے آرڈر کی صورت میں ادا کی جائے جبکہ باقی رقم کلکٹریٹ میں جمع رکوادی جائے۔ عدالت نے کلکٹریٹ کو ہدایت کی کہ رقم کی وصولی پر فوری طور پر کنسائمنٹس کو ریلیز کردیا جائے۔ عدالت نے کلکٹریٹ کو یہ بھی ہدایت کی کہ جب تک اس کیس میں فیصلہ نہیں ہوجاتا، وہ سیکورٹیز کی مد میں جمع کرائی گئی رقم کو کیش نہیں کرواسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button