Anti-SmugglingBreaking NewsCrime

محکمہ کسٹمزاوررینجرزکی مشترکہ کارروائی ، دس کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران دس کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایک مشترکہ کارروائی میں سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے علاقے کھارادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں مختلف گوداموں سے دس کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے کر اسمگل شدہ سامان کے 12 ٹرک کے ذریعے انفورسمٹ کے گودام پر منتقل کردیاہے ۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر اہلکاروں نے بولٹن مارکیٹ کے ایک پلازہ پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ اشیاءبرآمد کر لیں جن میں سگریٹ، ای سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم، کاسمیٹکس اور مختلف کھانے شامل ہیں۔ ضبط شدہ اشیاءکو متعدد گوداموں میں چھپایا گیا تھا ۔ برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا گیاجس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں، اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات کو خفیہ طور پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ آپریشن منظم جرائم سے نمٹنے اور معیشت کو اسمگلنگ کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے سندھ رینجرز اور کسٹمز کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button