کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی چیئرمین ایف بی آر کے بیان کی مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے کسٹمز ہاﺅس ایجنٹس کی خدمات اور کردار کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جو کسٹم ایجنٹس کی دیانتداری کے خلاف انتہائی جارحانہ تھے۔گزشتہ روز اس سلسلے میں کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے چیئرمین ایف بی آر کے بیان کی شدید مذمت کی اور اجتماعی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا معاملے کو حل کرنے کے لیے مجاز حکام کو ایک دن کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ کی قیادت کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامرسینئر نائب صدرفاروق اعوان،جنرل سیکریٹری منصور علی نے کی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے اہم عہدیداروں کو کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری پیشہ ورانہ اور قانونی اقدامات کرنے کا اختیار دیا۔انہوں نے اپنے ممبران سے اپیل کی کہ وہ متحد اور صبر سے رہیں اور کسی قسم کی الجھن یا غلط معلومات سے گریز کریں۔