Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی،چارارب سے زائدمالیت کی اسمگل اشیاءتلف کی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی جانب سے چارارب سے زائد مالیت کی ضبط شدہ اسمگل وممنوعہ اشیا،شراب،منشیات کو تلف کیاگیا،کسٹمزانفورسمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر کبیرسمیت چیف کلکٹر ایکسپورٹ عرفان الرحمان،کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی ، ونگ کمانڈر 91ونگ لیفٹیننٹ کرنل بلال، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین ، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی ،اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ شہزار علی اور پاکستان کسٹمز کے دیگر کلکٹریٹس کے افسران اور مختلف محکموں کے سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں سندھ رینجرز، سندھ پولیس، اے این ایف ، حساس اداراوں، ایجنسیاں ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے نمائندے، کاروباری شخصیات اور عمائدین شہر  موجودتھے، کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اسی طرح سے زمینی اور سمندری اسمگلنگ کے تدارک کے لئے بر سرپیکار رہے گا ، معاشرہ کو منشیات سے پاک کرنے اور ملکی صنعت کو اسمگلنگ سے نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی، ملکی صنعت و کاروبار کو فروغ اور مستحکم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ،بعد ازاں گزشتہ کامیاب کارراوئیوں میں ضبط کی گئی 4 ارب44کروڑ 31لاکھ 70 ہزار سے زائدمالیت کی ممنوعہ اسمگلڈ اشیاءاور منشیات تلف کی گئی جس میں دوارب63کروڑ44لاکھ40ہزارمالیت کی پانچ ٹن منشیات میں شامل چرس ہیروئن ،بھنگ اور آئس ، 48 کروڑ70لاکھ مالیت کی غیرملکی شراب کی 6ہزاربوتلیں،44کروڑ6لاکھ70ہزارمالیت کی 500ٹن مضرصحت چھالیہ،38کروڑ28لاکھ 90ہزارمالیت کا 27ٹن انڈین گٹکا، 4کروڑ6لاکھ20ہزارمالیت کی 47ٹن مضر صحت میٹھی چھالیہ،3کروڑ92لاکھ مالیت کا 32ٹن چائنیز سالٹ (اجینوموتو)، 36 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار مالیت کاغیرملکی سگریٹ،92لاکھ40ہزارمالیت کی دوٹن نسوار،61لاکھ40ہزارمالیت کاشیشہ فلور،57لاکھ70ہزارمالیت کی ممنوعہ زائد المیعاد ادویات،دوکروڑ68لاکھ 70ہزارمالیت کا کاسمیٹکس، صابن ،شیمپو اور دیگر متفرق اشیاءاور20لاکھ مالیت کی زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاءتلف کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button