Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفوسمنٹ کلکٹریٹ حیدرآبادمیں اینٹی اسمگلنگ یونٹ کی بے قاعدگیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ حیدرآبادکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ یونٹ کی جانب سے اپنی اپنی حدودکی خلاف ورزی کرکے کنسائمنٹس کی کراچی سے ملک کے دیگرشہروں تک منتقلی میں رکاوٹیں ڈالی جاری ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکلکٹریٹ میں تعینات اینٹی اسمگلنگ یونٹ کی علاقوں کے تناسب سے تین علاقوں(1،2اور3)میںدرجہ بندی کی گئی ہے لیکن اینٹی اسمگلنگ یونٹ 1کے علاقے سے اینٹی اسمگلنگ یونٹ2میں تعینات افسران میں شامل آصف گھمرو، انسپکٹرمولابخش، سپاہی نوشاد،سکندرملاح اوراعظم چانڈیواپنے حدود جامشورو سے دادو کے بجائے اینٹی اسمگلنگ یونٹ1کی حدودمیں درآمدی کنسائمنٹس کوروک کران سے بھتہ طلب کررہے ہیں ،واضح رہے کہ اینٹی اسمگلنگ یونٹ 1کی حدودM-9اوراینٹی اسمگلنگ یونٹ2کی علاقائی حدودN-55ہے لیکن اینٹی اسمگلنگ یونٹ2میں تعینات مذکورہ افسران واسٹاف اپنی حدودکے  M-9کے علاقوں میں غیرقانونی طورپر کنسائمنٹس بلاوجہ روک کرتاجروں کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔ اور اپنی حدود N-55 میں اسمگلروں کو لائن دے رکھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button