Breaking NewsEham Khabar

لائسنس معطلی معاملہ، کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشنز نے محکمہ کسٹمزکو 15دن کا الٹی میٹم دےدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزکی جانب سے 45کسٹمزایجنٹس کے لائسنس معطل کئے جانے پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن اور کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان کسٹمز کو 15 دن کا الٹی میٹم جاری کیا ہے کہ وہ 45 کلیئرنگ ایجنٹس کے لائسنس کی معطلی کو حل کرے بصورت دیگر ملک بھر میں کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے عمل کو مکمل طور پر روک دیاجائے گا۔کسٹمزایسوسی ایشنزنے یہ انتباہ نئے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں مبینہ ہیرا پھیری پرکسٹمزایجنٹس کے لائسنس معطل کئے جانے پر کیاہے،اس ضمن میں تین گرفتاریاںعمل میں آئی ہیں جبکہ دیگرکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس ضمن میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ اور پیٹرن ان چیف کسٹمزایجنٹس الائنس آصف سکی نے میڈیاکے ساتھ مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چیف کلکٹر جمیل ناصر اور ان کی ٹیم کے ساتھ دو ملاقاتیں کی ہیں، جس میں لائسنس کی معطلی کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، لیکن انہوں نے قانونی عمل کو تیز کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے لائسنس کی معطلی ختم کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 فروری 2025 کو پاکستان کسٹمز اور تمام تجارتی اداروں کو باضابطہ طور پر 15 دن کے الٹی میٹم کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ ہم تمام کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے عمل کو معطل کرنے جا رہے ہیں۔چیف کلکٹر ناصر نے ملاقاتوں کی تصدیق کی لیکن کہا کہ مناسب قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جانا چاہیے۔ کسٹمزکلیئرنس ایجنٹس کی نمائندہ ایسوسی ایشنز،ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر آف کامرس سمیت بڑے تجارتی اداروں کی حمایت کا دعوی کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button