Breaking NewsEham Khabar

فیس لیس سسٹم، ٹی پی کنسائمنٹس میں پچاس فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیس لیس سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹرانسشپمنٹ (ٹی پی)کے کنسائمنٹس کے حجم میں فیس زبردست اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ کسٹمز کے اعدادوشمارکے مطابق نومبر2024 میں ٹرانسشمنٹ (ٹی پی) کئے جانے والے کنسائمنٹس کی تعداد15335تھی جس میں 50فیصدسے زائد کا غیرمعمولی اضافہ ہواہے۔اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ تین ماہ (نومبر ، دسمبر اور جنوری) کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹی پی کے کنسائمنٹس کا حجم ، جو نومبر 2024 میں 15335 کنسائمنٹس تھا ، جنوری 2025 میں 50فیصداضافے کے ساتھ 23187 کنسائمنٹس تک پہنچ گئی ۔فیس لیس اسسمنٹ سسٹم نے نفاذکے بعد 16دسمبر2024سے31جنوری2025کے دوران ٹرانسشمنٹ (ٹی پی )کی33ہزار960جی ڈیزفائل کی گئیں،فیس لیس سسٹم کے نفاذکے صرف 45دن میں ٹی پی کنسائمنٹس میں33فیصداضافہ دیکھنے میں آیاہے ، اس کے مقابلے میں یکم نومبر سے 15 دسمبر 2024 کو ایف ایس اے سے پہلے کی مدت کے مقابلے 25 ہزار 538 کنسائمنٹس کی ترسیل ہوئی۔لاہور میں بھی گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ٹی پی کنسائمنٹس 8 ہزار867 ریکارڈ کی گئیں جبکہ دسمبرمیں یہ تعداد بڑھ کر 12 ہزار 265 جبکہ جنوری 2025ء میں 13 ہزار 512 ہوگئی۔یہ تعداد ٹی پی کنسائمنٹس میں 50 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔قابل ذکر تیزی ملک کے اپر اور لوئر دیر ڈرائی پورٹ میں دیکھی گئی ۔ اپر دیر کی ٹی پی کنسائمنٹس جوکہ نومبر میں صرف 7 تک محدود تھی، جنوری 2025ء میں یہ تعداد بڑھ کر 207 ہوگئی جبکہ اسی عرصے کے دوران لوئر دیر میں بھی ٹی پی کنسائمنٹس کی تعداد 6 سے بڑھ 188 ہوگئی۔ پشاور میں ٹی پی کنسائمنٹس میں 137 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار 963 جبکہ سوات میں ٹی پی کنسائمنٹس 93 فیصد اضافے کے ساتھ 805 ہوگئی۔واضح رہے کہ ان کنسائمنٹس کی کسٹمز ڈیوٹی 11 سے 20 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button