محکمہ کسٹمزنے 1900گاڑیوں کی کلیئرنس پر 45کروڑمالیت کے کم ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے 1900استعمال شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس پر 45کروڑمالیت کے کم ڈیوٹی ٹیکسزوصول کئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان کی جانب سے وفاقی ٹیکس محتسب میں شکایت دائرکی تھی کہ کراچی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کلیئرنس ایس آراو1440(I)/2012کے مطابق نہیںہوئی جس کے باعث کراچی اورپشاورمیں ایک ہی ماڈل کی گاڑیوںکی کلیئرنس پر الگ الگ ڈیوٹی کی ادائیگی کی گئی تاہم تحقیقات کرنے پر اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ پشاوراورکراچی میں ایک ماڈل کی گاڑی کی الگ الگ ڈیوٹی وصول کرکے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آرکو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ معاملے کو ختم کرے لیکن محکمہ کسٹمزنے پٹیشن دائرکردی جو حقائق نہ ہونے کے باعث مستردکردی گئی جس پر ممبرکسٹمزنے محکمہ کومذکورہ معاملے پر رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی،ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کی رپورٹ کے مطابق بے جاتبادلوں کے وجہ سے جون2012تانومبر2013کے دوران 1900گاڑیوں کی کلیئرنس پرمحکمہ کسٹمزکو45کروڑمالیت کا نقصان ہوا،رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ میں گاڑیوںکلیئرنس کے متعلقہ گروپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہرکیس کا آڈٹ کرے اورکم ڈیوٹی کی وصولی پر کلیئرہونے والی گاڑیوںکے مالکان کو نوٹس جاری کرے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ 1397گاڑیوںکے مالکان کو 32کروڑ80لاکھ مالیت کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیںجبکہ باقی ماندہ مالیت کے ڈیمانڈ نوٹس جلدہی جاری کردیئے جائیں گے۔