”ان لینڈریونیو“نے ایس آراو670کا ناجائزفائدہ اٹھانے والی کمپنیوںکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ”ان لینڈریونیو“کراچی نے ایس آراو670کا ناجائزفائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق متعددکمپنیوں کی جانب سے ”ان لینڈریونیو“کے افسران کو بھاری رقوم کے عوض خالی پلاٹس پرمینوفیکچرنگ یونٹ کی جعلی رجسٹریشن کروائی جبکہ وہاں پرکمپنی کی جانب سے کوئی مشینری نہیں لگائی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ ایس آراو670کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے نام نہادکمپنیوں کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر کروڑوں روپے مالیت کا سیلزٹیکس چوری کیاگیاہے اور درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کو مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرکے کروڑوں روپے ماہانہ کا منافع حاصل کیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی کمپنیوں کی رجسٹریشن کرنے والے ”ان لینڈریونیو“کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کاآغازبھی کردیاگیاہے جنھوں نے بغیرکی تصدیق کے کمپنیوںکی رجسٹریشن کی ہے۔