آراینڈڈی ایسٹ: مس ڈیکلریشن کے ذریعے کیمیکل کلیئرکرنے کی کوشش ناکام،ایف آئی آردرج
کراچی(اسٹاف رپورٹر،12ستمبر2014)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کیمیکل کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کمپنی اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آرنمبرMCC/Misc/366/2014-R&D(East)درج کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میسرسندس فرٹیلائزراینڈکیمیکل نے کلیئرنگ ایجنٹ محمدآصف (ال رحمت ٹریڈنگ)کے ساتھ مل کردرآمدکئے جانے والے کیمیکل کی کلیئرنس کے لئے غلط ”پی سی ٹی “او رکیمیکل کی غلط تفصیلات ظاہر کرکے قومی خزانہ کو 53لاکھ98ہزار479روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایاکہ میسرسندس فرٹیلائزراینڈکیمیکل کی جانب سے کارٹپ ہائیڈروکلورائٹ ٹیک (Cartap Hydrochloride Tech 98%min)کی درآمدکی گئی جس کی کلیئرنس 11.80ڈالرفی کلوگرام کے تناسب سے کی جاتی ہے لیکن مذکورہ کمپنی نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کردرآمدکئے جانے والے مذکورہ کیمیکل کو ڈی کیلشیم فاسفیڈ(Dicalcium Phosphate)ظاہرکرکے 0.70ڈالرفی کلوگرام میں کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے خفیہ اطلاع پر مذکورہ کمپنی کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی اورکنسائمنٹ کالیب ٹیکس کروایاگیاتاہم لیب ٹیکس رپورٹ میں اس امرکی تصدیق ہوگئی کہ میسرسندس فرٹیلائزراینڈکیمیکل کی جانب سے ڈی کیلشیم فاسفیڈ(Dicalcium Phosphate)کی آڑمیں کارٹپ ہائیڈروکلورائٹ ٹیک (Cartap Hydrochloride Tech 98%min)کلیئرکرکے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔