اپریزمنٹ ایسٹ ،،لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان جیل منتقل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کی اسمگلنگ میںملوث ملزمان میں شامل محمدشاہداورمحمدحمزہ کور جرم ثابت ہونے پر جیل منتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان سے ابتدائی تفتیش سے ایک بڑے نیٹ ورک میں شامل مزید ملزمان کی نشاندہی ہوگئی جس کی تلاش کے لئے محکمہ کسٹمزکی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے لیکن کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے لنڈاکی آڑمیںاعلیٰ معیار کپڑے کی اسمگلنگ کوناکام بناناکرخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاگیاتھا تاہم دوران تفتیش اہم انکشافات ہوئے ۔واضح رہے کہ کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ اکٹرندیم میمن کو خفیہ اطلاع ملی کہ چائنا سے لنڈاکی آڑمیں ویلویٹ کے کپڑے سے بنی ہوئی جائے نمازکے ایک اورکنسائمنٹ کی کلیئرنس کی جارہی ہے تاہم کلکٹرڈاکٹرندیم میمن کی ہدایت پر شعبہ آراینڈڈی میں تعینات ڈپٹی کلکٹرکی سربراہی میںپرنسپل اپریزرابراہیم خان سینئرپریونٹیو آفیسر ملک ہاشم،اپریزنگ آفیسرعثمان طارق،مجاہداقبال پرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چائنا سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے لنڈاکے کپڑوں کے بجائے لاکھوں روپے مالیت کی ویلویٹ سے بنی جائے نماروں کے رول برآمدہوئے ۔ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے تفتیش کے دوران اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ لنڈاکی اسمگلنگ میںملوث درآمدکنندگان سمیت دیگرملزمان منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میںبھی ملوث ہیں کیونکہ انہوںنے بیرون ملک غیرقانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کی ہے۔
Accuse persons shifted to jail involve in smuggling of Cloth