ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے فصل آباد ریفائنری کے خلاف کسٹمزانٹیلی جنس کے شوکازکو غیرقانونی قراردیدیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزایڈجیوڈکیشن ون کراچی نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کی جانب سے فیصل آباد آئل ریفائنری کی ضبط شدہ مشینری کے کنسائمنٹ جاری کئے جانے والے شوکازنوٹس کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے کنسائمنٹ ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے فیصل آبادآئل ریفائنری کے مشینری کے کنسائمنٹ کو گیٹ آﺅٹ پر بلاک کرتے ہوئے کنسائمنٹ کو ضبط کرلیاتھااورشوکازنوٹس جاری کیاکہ فیصل آبادآئل ریفائنری نے مشینری کی درآمدپر غیرقانونی طورپرڈیوٹی وٹیکسزکی رعایت حاصل کی ،کسٹمزانٹیلی کا کہناتھاکہ کوئی بھی کمپنی کسٹمزجنرل آڈرنمبر3کے تحت ڈیوٹی وٹیکسزکی رعایت مقامی طورپر تیارکی جانے والی اشیاءپر حاصل نہیں کی جاسکتی۔ فیصل آباد ریفائنری کے وکیل انیل ضیاءنے ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کے سامنے موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آبادآئل ریفائنری کی جانب درآمدکیاجانے والاکنسائمنٹ کسٹمزجنرل آڈرنمبر3کے جاری ہونے سے قبل درآمدکیاگیاتھاجس کے لئے انیل ضیاءنے ثبوت کے طورپر شپنگ کمپنی کے دستایزات پیش کئے ،وکیل کایہ بھی کہناتھاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹ کے ایچ ایس کوڈ کی کلیئرنس پر کوئی اختلاف نہیں کیاجبکہ یہ ایچ ایس کوڈمتعلقہ سی جی او کے تھت اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ دستاویزات کے مطابق فیصل آباد آئل ریفائنری کے وکیل انیل ضیاءنے کسٹمزانٹیلی جنس کے اس موقف کو بھی ردکردیاکہ درآمدکی گئی مشینری مقامی طورپر تیارہوتی ہے جس پر کلکٹرایڈجیوڈکیشن راشدحبیب خان نے کسٹمزانٹیلی جنس کے نامزدکئے جانے والے مقامی منیوفیکچررسے اس کی تحقیقات کروائی جس پر مقامی مینوفیکچررنے اپنے بیان میں واضح کردیاکہ درآمدکی گئی مشینری مقامی طورپر پاکستان میں تیارہی نہیں ہوتی جس کے بعد یہ کیس بالکل صاف ہوگیاہے۔ کسٹمزایڈجیوڈکیشن ون نے تمام تفصیلات سننے کے بعدکسٹمزانٹیلی جسن کے شوکازنوٹس کوخارج کرتے ہوئے فیصل آباد آئل ریفائنری کے کنسائمنٹ کو ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔