Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی کا پارسل کے ذریعے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسرے روزبھی پوسٹل پارسل کے ذریعے کی جانے والے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی عدیم خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ممکنہ طور پر پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات بیرون ملک سے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی ،اس خفیہ اطلاع پر کلکٹر ائرپورٹ عدیم خان نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ محمد فیصل خان کو فوری طور پر ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ہدایت جاری کیں جنھوں نے کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے لیے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم شرجیل وسان کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنھوں نے بیرون ملک سے آنے والے تمام پارسلز کی مزید کڑی نگرانی ا سکینگ اور مشکوک پارسلز کی چیکنگ کی جس کے نتیجہ میں انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے تھائی لینڈ سے درآمدی پارسلز کی نگرانی کی اشیاءاور کینڈی کےڈبوں میں چھپائی گئی تین کلو800گرام ماریجوانا برآمدہوئی جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑروپے بتائی گئی تھی،ذرائع نے بتایاکہ بنکاک ،تھائی لینڈسے پارسل ڈیفنس کراچی میں رہائش پزیرمسزمرزاجنیدکے نام بک کروایاگیاتھا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ محکمہ کسٹمزنے منشیات کوقبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے گذشتہ تین روزمیں پوسٹل پارسل کے ذریعے ہونے والے مجموعی طورپر تین کروڑمالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button