Eham Khabar

امپورٹڈ گاڑیوں کی ڈیوٹی ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے ترمیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے ترمیم کی اجازت دے دی ہے۔ گاڑیوں کی کلیئرنس کے لئے اس وقت ریمیٹینسز کی صورت میں آنے والی رقم سے ہی ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کئے جاسکتے ہیں۔ ای سی سی کے ہونے والے حالیہ اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی کلیئرنس میں ادا کی جانے والی رقم جوکہ ریمیٹینسز کی صورت میں آئے، اگر اس میں کمی ہو تو وہ مقامی طور پر رقم سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی اجازت صرف بیگیج، ٹرانسفر اور ریزیڈنس اور گفٹ اسکیم میں ہی لائی جاسکتی ہے۔ اس وقت پورٹ پر 1000 سے زائد گاڑیاں موجود ہیں جس کی بڑی وجہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی ہے۔ وزارت خزانہ نے ادائیگی میں سہولت دینے کی تجویز دی تھی جس کو حکومت نے تسلیم کرتے ہوئے اس کو منظور کرلیا۔

 

 

 

 

 

Amendment in Payment of Duty and Taxes on Imported Vehicles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button