Eham Khabar

فری زون کو بہتربنانے کے لئے بجٹ تجاویزدیدی گئی ہیں،واصف علی میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف کلکٹرانفورسمنٹ ڈاکٹرواصف علی میمن کا کہناہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو بہتربنانے کے لئے آئندہ بجٹ میں تجاﺅزبھیج دی گئی ہیں جس کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی ایک رول موڈل کے طورپر کام کرنے گا،بعدازں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی طرزپر کلیئرنس کوپورے فری زون میں لاگوکردیاجائےگا،یہ بات چیف کلکٹرانفورسمنٹ واصف علی میمن نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہی،اس موقع پر کلکٹرپریونٹیوفروزعالم جونیجو،کلکٹرایکسپورٹ سیف الدین جونیجوبھی موجودتھے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرارشدجمال کے ساتھ امپورٹرزاورایکسپورٹرکی ایک بڑی تعداداور ٹاڈاپ کے سابق چیئرمین ایس ایم منیربھی موجودتھے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرارشدجمال نے چیف کلکٹرانفورسمنٹ کو کاروباری طبقے کو درپیش مسائل آگاہ کیا،ارشدجامل کا کہناتھاکہ ٹریڈرزکو ایئرفریٹ یونٹ اورایکسپورٹ پروسیسنگ زون پر بہت سے مسائل درپیش ہیں جبکہ شپنگ ایجنٹس کی جانب سے کرپشن واقعات بھی سامنے آئے ہیں،ارشدجمال کاکہناتھاکہ ایف پی سی سی آئی نے شپنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کو ایسی میٹنگ مٰںمدعوکیاتھالیکن وہ شایدتنقیدکو برداشت نہیں کرسکتے اس لئے نہیں آئے۔ارشدجمال نے مزیدکہاکہ شپنگ لائنزامپورٹ اورایکسپورٹ کا ایک لازمی جزہیں جبکہ کسٹمزایجنٹس ٹریڈرزکو درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے معاملے میں سہولت فراہم کرتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ ایئرفیریٹ یونٹ پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرکے بہت زیادہ مسائل ہیں ایئرفریٹ یونٹ پر موجودتمام ٹرمینلزچوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے کے لئے تیارہیں جبکہ ابھی صرف آٹھ گھنٹے کے لئے سروس فراہم کی جارہی ہے،ارشدجمال نے تجویزدی کہ ٹرمینلزپر سروسزکم ازکم16گھنٹے دی جائے۔چیف کلکٹرانفورسمنٹ ڈاکٹرواصف علی میمن نے ان تجاویز کو سراتے ہوئے کہا کہ ایئرفریٹ یونٹ اوقات کے حوالے وہ ایف بی آرسے بات کریں گے کیونکہ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں،شپنگ ایجنٹس کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ قانونی مشاورت کی جارہی ہے کہ ایف بی آرشپنگ ایجنٹس کو نوٹسزجاری کرسکتے ہیں یانہیں۔

 

 

 

Export Processing Zone m EPZ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button